Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد؛ مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیرقانونی افغان بستی مسمار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد؛ مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیرقانونی افغان بستی مسمار

اسلام آباد: سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیرقانونی افغان بستی مسمار کردی۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف ایکشن تیز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیر قانونی افغان بستی مسمار کردی۔

مسماری آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرشدہ گھروں، دکانوں اور تھڑوں کو گرادیا گیا۔
افغان بستی کی مسماری کے آپریشن میں سی ڈی اے کو اسلام آباد پولیس کی معاونت بھی حاصل تھی، جبکہ اس دوران غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی جنہیں پولیس نے منتشر کردیا۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ مارگلہ ٹاؤن میں واقع گاؤں موہریاں موچی موہڑا میں عرصہ دراز سے افغان شہریوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *