Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپریم کورٹ کا ضمانت سے متعلق مقدمات ترجیح بنیاد پر سننے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپریم کورٹ کا ضمانت سے متعلق مقدمات ترجیح بنیاد پر سننے کا فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ضمانت دینے سے متعلق مقدمات کو ترجیح بنیاد پر سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے دو رکنی کیس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی، جس میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس منیجمنٹ کمیٹی طے کرے گی کونسا کیس ترجیح بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر کرنا ہے۔ کیس منیجمنٹ سسٹم کے تحت ضمانت دینے جیسے مقدمات کو ترجیح دی جائے گی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے قبل کیس منیجمنٹ کا کوئی نظام موجود نہیں تھا جبکہ ماضی میں سیاست دان، وکلاء اور ججز پسند و ناپسند کی بنیاد پر مقدمات فکس کرنے پر اعتراض اٹھاتے رہے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن رولز بنانے کا فیصلہ

دوسری جانب سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملک بھر کے 28 جویشل کمیشن کے اراکین کو خطوط لکھ کر تجاویز مانگ لیں۔ جن کی روشنی میں جوڈیشل کمیشن کے قوانین بنائے جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *