Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نوازشریف کی واپسی کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، عرفان صدیقی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نوازشریف کی واپسی کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا پروگرام فائنل ہے، پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف پہلے سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلیے جائیں گے، وہ متحدہ امارات بھی قیام کریں گے جس کے بعد 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کسی مفاہمتی گروپ کی جانب سے ان کے واپس نہ آنے کی خبریں چلائی جا رہی ہیں جو درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں نہ تو کوئی مفاہمتی گروپ ہے نہ مزاحمتی، نواز شریف کی واپسی سے متعلق سب افواہوں کی تردید کرتا ہوں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *