Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جرائم پرقابو نہ پانے والے پولیس افسران کو گھر بھیجیں، وزیراعلیٰ سندھ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جرائم پرقابو نہ پانے والے پولیس افسران کو گھر بھیجیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے جرائم کی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے جرائم کی رپورٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں میں شہر سے 100 موٹرسائیکل چوری اور 18 چھینی گئیں، 5 گاڑیاں چوری ہوئیں، 3 قتل اور 17 افراد زخمی ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جرائم کی اس بھیانک صورتحال سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پولیس کی کرائم کنٹرول پر توجہ نہیں ہے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پولیس نے کتنے اسٹریٹ کرمنلز پکڑ ے اور کتنی پیٹرولنگ کی؟

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایس ایچ اوز سمیت جو پولیس افسران کرائم کنٹرول نہیں کرپارہے انہیں گھر بھیجیں، شہر کو اچھے پولیس افسران کی ضرورت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *