Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کے جو لوگ ٹھیک ہیں وہ قانونی دائرے میں رہ کر الیکشن لڑیں گے، نگراں وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کے جو لوگ ٹھیک ہیں وہ قانونی دائرے میں رہ کر الیکشن لڑیں گے، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی کی حمایت کریں گے اور نہ ہی کسی کیلیے ادارہ جاتی مداخلت ہوگی، پی ٹی آئی کے جو لوگ ٹھیک ہیں وہ قانونی دائرے میں رہ کر الیکشن لڑیں گے۔

نگراں وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پونے تین ماہ رہ گئے ہیں،ہم صرف الیکشن کرانے آئے ہیں، میری گفتگو پر مسلسل باتیں کی جاتی ہیں، مجھے وضاحتیں دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قانونی جماعت ہے جو لوگ ٹھیک ہیں وہ قانون کے دائرے میں رہ کر الیکشن لڑیں گے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں کوئی مغل بادشاہ ہوں جو کہوں کوئی لڑے گا یا نہیں، ہم کسی کو فیور دیں گے نہ ہی کسی کیلئے ادارہ جاتی مداخلت ہوگی۔

غیر قانونی مہاجرین کے حوالے سے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ صرف ان افغان مہاجرین کو نکال رہے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *