Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 6 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 6 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

پشاورہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منسوخی کے صوبائی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے چھ ہفتوں میں دوبارہ ٹیسٹ کے انعقاد کا حکم جاری کردیا اور اس ضمن دائر رٹ درخواستوں کو نمٹا دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشدعلی نے کچھ دن قبل درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جاری کیا۔ جسے جسٹس سید ارشد علی نے لکھا ہے۔

فیصلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے 6 ہفتوں میں ٹیسٹ دوبارہ کرانے کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا اور قرار دیا گیا ہے کی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ میں بڑے پیمانے پر جدید الیکٹرانک آلات کا استعمال ہوا۔ صوبائی حکومت کی جی آئی ٹی نے بڑے پیمانے پر نقل کو بے نقاب کیا۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ جی آئی ٹی رپورٹ کے بعد حکومت نے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا، کابینہ کی منظوری کے بعد معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتے لہذا کابینہ کے فیصلہ کے مطابق 6 ہفتوں کے اندر شفاف ٹیسٹ کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میں نقل کے واقعات کے بعد صوبائی حکومت نے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس دوران اگر ایک طرف پشاور ہائیکورٹ میں ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے لیے کئی درخواستیں عدالت میں دائر ہوئی تو دوسری جانب ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں نے ٹیسٹ دوبارہ انعقاد نہ کرانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی تھی۔

پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلے میں ٹیسٹ سے متعلق 70 سے زائد درخواستوں کو بھی نمٹا دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *