ملتان: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنوری میں عام انتخابات کے انعقاد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالائی علاقوں میں برفباری اور موسم شدید سرد ہوگا، ایسے میں لوگوں کا ووٹ کاسٹ کرنا مشکل ہے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی کابینہ نے نئی مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات کی منظوری دے، جب نئی مردم شماری پر الیکشن ہوں گے تو حلقہ بندیاں بھی نئی ہوں گی، کہیں حلقے ختم ہوں گے اور کہیں نئے بنیں گے اور اس سارے عمل سے شیڈول تبدیل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مردم شماری کی منظوری دی اور اب باہر آکر یہ فوری الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتا یہ کون سی سیاست ہے۔ جب مردم شماری کی منظوری دی ہے تو اب اُسی کے تحت انتخابات ہونے چاہیں۔

Leave a Reply