Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پریکٹس پروسیجر ایکٹ؛ سپریم کورٹ میں یہ مداخلت بھی ہوئی تو اچھی ہوئی، چیف جسٹس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پریکٹس پروسیجر ایکٹ؛ سپریم کورٹ میں یہ مداخلت بھی ہوئی تو اچھی ہوئی، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ چار سماعتوں کے باوجود یہ ہماری کارکردگی ہے کہ ایک کیس ختم نہیں ہوا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

ایم کیو ایم نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی حمایت کر دی۔ اس کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیے کہ آرٹیکل 191 میں لفظ “لاء” کا مطلب ہے کہ وہ کسی قسم کا قانونی اختیار تو دے رہا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ میں ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میری اپنے ساتھی ججز سے درخواست ہے کہ اپنے سوالات کو روک کر رکھیں، چار سماعتوں کے باوجود یہ ہماری کارکردگی ہے کہ ایک کیس ختم نہیں ہوا، مسٹر صدیقی آپ ہر سوال کا جواب نا دیں، اپنے دلائل پر توجہ دیں۔

چیف جسٹس کے روکنے کے باوجود جسٹس منیب اختر نے سوال کیا کہ صرف یہ بتا دیں کہ آرٹیکل 191 میں لاء کا کیا مطلب ہے۔

چیف جسٹس نے جسٹس منیب سے کہا کہ اگر آپ نے پہلے ہی ذہن بنا لیا ہے تو فیصلے میں لکھ لیجیے گا۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ بنچ کا حصہ ہونے پر میرا حق ہے کہ میں سوال کروں، میرا مسئلہ میرا سوال ہے اور اس کا جواب دیں، اگر اس طرح سوال کے دوران خلل ڈالیں گے تو یہ نامناسب ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ میں سوال میں خلل نہیں ڈال رہا، وکیل کو سن لیتے ہیں پھر سوالات کا جواب آجائے گا، ہمیں پہلے ہی رائے دینے کے بجائے فیصلہ لکھنا چاہیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *