Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا ایم ڈی کیٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا ایم ڈی کیٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم

کراچی: نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایم ڈی کیٹ 2023ء کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے اور ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کی ہدایت کردی۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ منسوخ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے اور ایف آئی اے کو ہدایت دی ہے کہ ایم ڈی ٹیسٹ کے نتائج کی انکوائری کرکے رپورٹ دی جائے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ کے حکم کے مطابق سابقہ نتائج منسوخ کرکے اب ایم ڈی کیٹ کے انٹری ٹیسٹ دوبار منعقد ہوں گے، وزیراعلیٰ نے ڈاؤ یونیورسٹی کو ٹیسٹ کے انعقاد کی ہدایت دی ہے، ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *