Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری شروع ہوگئی، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن سے اسکولوں سے غیر حاضر اساتذہ کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام ڈائریکٹرز کو اسکولوں کے اساتذہ کا ڈیٹا 15 روز میں جمع کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے حکم نامے کے مطابق ڈی جی مانیٹرنگ کی رپورٹ میں امسال 25 ہزار سے زائد اساتذہ کا اسکولوں سے غیر حاضر رہنے کا انکشاف کیا گیا تھا، اور 4 ہزار گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہونے پر محکمہ تعلیم سندھ میں سب کی دوڑیں لگ گئی تھیں۔
نگراں وزیر تعلیم کے مطابق پہلے مرحلے میں غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی اپائنمنٹ اور ان کی تعلیمی قابلیت کی تحقیقات کی جائے گی اور غیر حاضر رہنےو الے اساتذہ کو پہلی فرست میں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی اوریجنل سروس بک، پہلی تنخواہ کی پے سلپ، ایکسپلینیشن لیٹر،این او سی اورحاضری رپورٹ طلب کر لی ہیں۔

نگراں وزیرتعلیم کے مطابق نئے اساتذہ کی بڑی تعداد ویٹنگ پر ہے جنہیں ابھی جوائننگ دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اور کام چور اساتذہ کو نکال کر نئے اساتذہ کو تعینات کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *