Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پولیس کی عزت نہیں رہی، لگتا ہے کرائے کی پولیس بن گئی، چیف جسٹس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پولیس کی عزت نہیں رہی، لگتا ہے کرائے کی پولیس بن گئی، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ پولیس کی عزت نہیں رہی، لگتا ہے کرائے کی پولیس بن گئی۔

سپریم کورٹ میں کمیٹی میں 70 تولہ سونا ملنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے لگتا ہے پولیس اب کرائے کی پولیس بن گئی، پولیس کی اب اپنی عزت نہیں رہی، ادارے کی عزت ہونی چاہیے،پولیس اور پٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سونے کی کمیٹی نکلنے پر ادا نہیں کی گئی۔ مدعی نے کہا کہ دس گرام کمیٹی میں نکلنے والا 70 تولہ سونا نہیں دیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ مالیت سونے کا کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، یہ سونا کہاں سے آتاہے؟ اسکی قانونی حیثیت کیا ہے؟ ریاست کرپشن اور اسمگلنگ کرنے میں معاونت کرتی ہے، اس کیس میں اصل ملزم تو پولیس کو بنانا چاہیے، پولیس والا سونے کا صرف اپنے مطلب کیلئے ہی پوچھے گا، کمیٹی گرفتار ملزم نے بنائی، تفتیش اہلخانہ سے ہوئی۔

سپریم کورٹ نے غیر معیاری تفتیش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سونے کی کمیٹی میں گرفتار ملزم کی دو لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *