Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف کے دور میں بھارت سمیت دنیا پاکستان کی ترقی پر حیران تھی، شہباز شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف کے دور میں بھارت سمیت دنیا پاکستان کی ترقی پر حیران تھی، شہباز شریف

لاہور: سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں بھارت نے بھی پاکستان کی ترقی کو تسلیم کیا تھا اور ہماری ترقی دیکھ کر پوری دنیا حیران تھی، اب وہ وقت دوبارہ آنے والا ہے قوم نواز شریف کا تاریخی استقبال کرے۔

لاہور میں پنجاب تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے وطن کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنایا، ملک کو اندھیروں سے نکالا، دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ملک بھر میں اورنج اور گرین لائن بسیں اور ٹرین چلائیں، اورنج لائن جیسا منصوبہ ملک بھر میں نہیں، رنگ روڈ منصوبہ نہ ہوتا تو لاہور کے ٹریفک کا کیا حال ہوتا، یہ سب منصوبے نواز شریف کی قیادت میں مکمل ہوئے، ہم نواز شریف کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کریں گے۔

انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا لیکن نواز شریف کے خلاف سازش ہوئی اور انہیں ہٹادیا گیا، ایک بار پھر ہماری حکومت آئی اور ہمیں مہنگائی ورثے میں ملی، پی ٹی آئی نے ریاست کو برباد کردیا تھا، ہم نے رمضان میں 70 ارب کی سبسڈی دے کر کے پی اور پنجاب میں سستا آٹا دیا، ہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، اگر ریاست نہ ہوتی تو سیاست خود بخود ختم ہوجاتی، معاشی ترقی کرنی ہے تو سیاسی استحکام لانا ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *