Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وڈھ معاملے پر بلوچستان حکومت کا الٹی میٹم، بی این پی نے احتجاج اور ہڑتال کی کال دے دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وڈھ معاملے پر بلوچستان حکومت کا الٹی میٹم، بی این پی نے احتجاج اور ہڑتال کی کال دے دی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے وڈھ کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے سردار اختر مینگل کے خلاف سازش قرار دے دیا۔

بی این پی مینگل کے مرکزی رہنماوٴں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نصیر شاہوانی نے کہا کہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے علاقے وڈھ میں گزشتہ 3 ماہ سے خراب حالات کو زمین کا مسئلہ قرار دیا جارہا ہے جبکہ یہ کسی زمین یا قبائل کا مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی اور سردار اختر مینگل نے وڈھ سمیت دیگر عوامی مسائل کو اجاگر کیا جس پر سزا دی جارہی ہے، حکومت سنجیدگی سے وڈھ کا مسئلہ حل کرنا نہیں چاہتی، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وڈھ کے حوالے سے بھی فیصلے کیے گئے۔
ملک نصیر شاہوانی نے کہا کہ نگراں صوبائی حکومت نے 4 دن کا الٹی میٹم سردار اختر مینگل کو دیا ہے، شاہ نورانی اور صفورہ گوٹھ واقعات میں ملوث لوگوں کو ریاست بچارہی ہے، سردار اختر مینگل کو الیکشن سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں وڈھ کا علاقہ چھوڑنے کا واضح پیغام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وڈھ کے حوالے سے صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلے اور حکومتی الٹی میٹم کیخلاف 15 اکتوبر کو بلوچستان بھر میں بچے اور خواتین کا احتجاج ہوگا جبکہ 18 اکتوبر کو بلوچستان بھر میں احتجاج کرینگے اور پھر 20 اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹرڈاون ہڑتال ہوگی جبکہ 26 اکتوبر کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *