Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تربت واقعہ، باہر سے آنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن ہونی چاہیے، نگراں وزیراعلیٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تربت واقعہ، باہر سے آنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن ہونی چاہیے، نگراں وزیراعلیٰ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ دیگر صوبوں یا علاقوں سے آنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن ضروری ہے۔

کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، تربت میں مزدوروں کا قتل انتہائی افسوسناک ہے اور یہ بلوچستان کی روایت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربت واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتار کیلیے حکومت مؤثر اقدامات کررہی ہے، انتظامی کوتاہی پر ایس پی کو معطل کردیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ باہر سے آنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن ضروری ہے تاکہ ایسے واقعات کا سدباب ہوسکے، بائیس اکتوبر کو خود تربت جاکر تحقیقات کا جائزہ بھی لوں گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کو حاصل گا، ٹرانسپورٹرز، اور تاجرکرایوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمیتں اسی تناسب سے کمی کریں، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو صوبے بھر میں مزید فعال ہونے کی ہدایت دی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *