Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
12 ہزار افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ کے اجرا پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

12 ہزار افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ کے اجرا پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: سعودی عرب میں افغان شہریوں سے 12 ہزار سے زائد پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیے جانے سے متعلق خبروں کے بعد وزارت داخلہ حرکت میں آگیا۔

چند روز قبل سعودی عرب کے حکام نے انکشاف کیا کہ انہوں نے افغان شہریوں سے 12,000 سے زائد پاکستانی پاسپورٹ کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں۔ اس معاملے پر ریاض میں حکام نے اسلام آباد کو آگاہ بھی کیا، یہ جعلی پاسپورٹ مبینہ طور پر افغان شہریوں نے پاکستان میں متعدد پاسپورٹ مراکز کے ذریعے حاصل کیے تھے۔

مذکورہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد وزارت داخلہ نے 12 ہزار افغانیوں کو پاسپورٹس کے اجرا پر ایکشن لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ کمیٹی کے کنوینئر، ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور نادرا کے سینئر افسران کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں کمیٹی اسکینڈل میں ملوث افراد سمیت سسٹم میں خامیوں کی نشاندہی کرے گی اور 15 دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *