Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کی بیجنگ میں روسی صدر سے اہم ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کی بیجنگ میں روسی صدر سے اہم ملاقات

بیجنگ: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی چین کے دارالحکومت میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ہوئی جہاں ولادی میر پیوٹن نے انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماوٴں نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے خطے میں روابط کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا جبکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ خطے کی معاشی ترقی کیلیے سلامتی یقینی بنانا ضروری ہے، عالمی سطح پر غذائی تحفظ کیلیے روس اقدامات کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس نے غریب ترین افریقی ممالک کو مفت اناج کی فراہمی کا منصبہ بنایا ہے۔ولادی میر پیوٹن نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلیے پاکستان اور روس یکساں مؤقف رکھتے ہیں، افغانستان میں امن و استحکام کیلیے بھی دو طرفہ تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

نگراں وزیراعظم نے ولادی میر پیوٹن سے گفتگو میں کہا کہ بطور سینیٹر دو بار روس کا دورہ کرچکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں روسی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرنے کا منتظر ہے۔

وزیراعظم کی چین میں مصروفیات

چین کے دورے پر گئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مصروف دن گزارا،نگران وزیرِ اعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر منعقدہ راوٴنڈ ٹیبل اجلاس کی صدارت کی جس میں چینی اسکالرز، تعلیمی اداروں و تھنک ٹینکس کے محقیقین نے شرکت کی۔

وزیرِ اعظم نے سی پیک کے پاک چین دیرینہ دوستی اور اسٹریٹیجک شراکت داری میں کلیدی کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاک چین دوستی باہمی تعاون اور احترام پر مبنی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *