Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 30 نومبر کو ہوگی، جس کے لیے کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

7 سے 9 نومبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل 11 نومبر تک دائر کی جا سکے گی۔
ٹریبونل 14 نومبر تک اپیلیں نمٹائیں گے، کاغذات نامزدگی 16 نومبر تک واپس لیے جاسکیں گے اور انتخابی نشان 17 نومبر کو الاٹ ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *