اسلام آباد: چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی ایک بار پھر لڑائی ہوگئی اور اس بار وہ ایک شہری سے الجھ پڑے۔
شیر افضل کی سپریم کورٹ گیٹ کے باہر شہری سے ہاتھا پائی ہوئی۔ شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ میں اس شخص کو نہیں جانتا تھا، لیکن اس نے مجھے بلاوجہ گالی دی۔
شیر افضل مروت نے میڈیا سے مزید بات کرنے سے انکار کردیا اور ہائیکورٹ روانہ ہوگئے۔ دوسری جانب شیر افضل کے خلاف درخواست دینے شہری تھانہ سیکرٹریٹ چلا گیا۔

Leave a Reply