اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں حاضری کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن ارڈر جاری کر دیے اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو چیئرمین پی ٹی ائی کو 24 اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی ائی کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے ائی جی اسلام اباد اور ائی جی پنجاب کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔

Leave a Reply