Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر الیکٹرانک مارکیٹ میں چھاپہ؛ اسمگل اور چوری کے 250 موبائل فونز برآمد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر الیکٹرانک مارکیٹ میں چھاپہ؛ اسمگل اور چوری کے 250 موبائل فونز برآمد

کراچی: ایف آئی اے نے صدر میں واقع الیکٹرانک مارکیٹ میں چھاپہ مار کر اسمگل اور چوری کیے گئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 250 موبائل فون برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق چھاپے کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسمگل اور چوری شدہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر بیرون ملک سے خریدے گئے ایک جدید سافٹ ویئر کے ذریعے تبدیل کیے جاتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق پی ٹی اے کے سسٹم میں پہلے سے رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز کا ڈیٹا بھی ملزمان سے برآمد ہوا ہے، ملزمان نے جعل سازی کے ذریعے پی ٹی اے کو پانچ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برآمد کیے جانے والے موبائل فونز میں برطانیہ سے چوری کیے جانے والے فون بھی شامل ہیں، اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *