Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بحیرہ عرب میں ہوا کا انتہائی دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بحیرہ عرب میں ہوا کا انتہائی دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرگیا

کراچی: بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود ہوا کا انتہائی دباؤ ٹروپیکل سائیکلون (سمندری طوفان)کی شکل اختیارکرگیا۔

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں ہوا کے کم دباو سے انتہائی تیزی سے ڈپریشن میں تبدیل ہونے والی سمندر کی غیرمعمولی سرگرمی کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن ٹروپیکل سائیکلون(سمندری طوفان)کی شکل اختیارکرچکا ہے، کراچی سے تقریباً 1850 کلومیٹر جنوب مغرب اور گوادر کے جنوب میں 1720 کلومیٹر کے فاصلےپرموجودہے۔
محکمے مطابق طوفان کا فاصلہ صلالہ سے 960کلومیٹرہے، سازگار ماحولیاتی حالات عمودی سطح کی ہواوں اوربالائی اخراج کے سبب یہ سمندری طوفان مزید ایک درجہ شدت اختیارکرنے کے بعد انتہائی شدت کے سی ویئیر سائیکلونک اسٹروم میں تبدیل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا ٹریک شمال مغربی اورمغربی سمت کی جانب رہےگا،پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کااس سمندری نظام سے براہ راست متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کو تیج نام دے دیا گیا،طوفان کے عمان اوریمن کی جانب جانے کا امکان ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *