Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہمارے مسائل کا واحد حل اللہ کا نظام ہے، سراج الحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہمارے مسائل کا واحد حل اللہ کا نظام ہے، سراج الحق

شجاع آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے مسائل کا واحد حل اللہ کا نظام ہے۔

سراج الحق سانحہ تربت میں شہید ہونے والے بے گناہ مزدوروں کے ضلع ملتان کے علاقے شجاع آباد میں ان کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے پانچ مزدروں کی دہشت گردانہ واقعے میں قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سانحے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غریب مزدور ڈاکہ ڈالنے،لوٹ مار کی بجائے حق حلال کے لیے شہر چھوڑ کر جاتے ہیں، یہاں وزیر اعلی ،وزیراعظم ، گورنر اس لیے نہیں آئے کہ یہ کمزور لوگ تھے، بلوچستان حکومت ابھی تک اس خاندان کے قاتلوں کو صرف کمزور ہونے کی وجہ سے انصاف نہیں دے سکی، یہ حکمران اندھے بہرے اور گونگے ہیں، اس طرح کا ظلم کسی ملک میں نہیں ہورہا۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کمزور کا گھر جلانا، اس کی بیٹی کو اغواء کرنا اور ظلم کرنا آسان ہے، یہ ظلم کا نظام ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے، اس نظام کے خلاف اگر کوئی بغاوت نہیں کرتا تو وہ بھی اس میں شریک ہے،ہمارے مسائل کا ایک ہی حل ہے وہ اللہ کا نظام ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا چیف جسٹس، سینیٹ چیئرمین اور خود وزیراعظم بلوچستان سے ہیں، اب بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن ہونا چاہیے، جیسے آپ لوگوں کو اسلام آباد میں پروٹوکول ملا ہے ایسے اب کے پی اور پنجاب کے لوگوں کو بھی بلوچستان میں امن ملنا چاہیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *