Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی جے یو آئی سربراہ اور پی ڈی ایم صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں مولانا سنیٹرعبد الغفور حیدری، ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود تھے۔
آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوش دامن کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اُدھر جمعیت علما اسلام کا سیکریٹری جنرل جے یو آئی مولانا راشد سومرو کی قیادت میں ’سندھ امن مارچ‘ لاڑکانہ شہر پہنچ گیا ہے۔ مارچ مین جے یو آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

قبل ازیں محمد علی درانی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان سے انکی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ کے انتخابات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *