Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 48 پیسے کا اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 48 پیسے کا اضافہ

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 48 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نرخ 280روپے 57 پیسے ہوگئے۔

جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 48پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کی کمی سے 281 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے پر بند ہوا تھا۔
کرنسی مارکیٹ میں یورو کی قیمت 297 روپے پر مستحکم رہی، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے اضافے کے ساتھ 343 روپے پر پہنچ گیا۔

سعودی ریال کی قیمت 30 پیسے کے اضافے سے 75 روپے 50 پیسے پر بند ہوئی، اسی طرح اماراتی درہم کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 79 روپے 20 پیسے پر پہنچ گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *