Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غیر ملکی تارکین کو انخلا پر طبی امداد اور خوراک فراہم کرنے کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غیر ملکی تارکین کو انخلا پر طبی امداد اور خوراک فراہم کرنے کی ہدایت

نگراں وزیر داخلہ زبیر جمالی نے ہدایت کی ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلا کے موقع پر ٹرانزٹ پوائنٹ بنائے جائیں تاکہ طبی امداد اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نصیر آباد میں جمعے کے روز نگران وزیر داخلہ بلوچستان کی زیرِ صدارت امن و امان کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں کمشنر نصیر آباد طارق قمر بلوچ ،ڈی آئی جی پولیس دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

وزیر داخلہ نے فورسز کو شفاف طریقے سے بلاتفریق دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے بڑھتے اسٹریٹ کرائم پر بھی قابو پانے کیلیے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کی واپسی کے موقع پر ٹرانزٹ پوائنٹ بنائیں تاکہ طبی امداد اور خوارک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر واپسی کی مہلت دی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے، جس میں تمام متعلقہ اداروں کے نمائندے ہوں گے، پنجاب اور سندھ سے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو بلوچستان سے واپس بھیجا جائے گا۔

جان اچکزئی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو کرائے پر دیے گئے گھر خالی کرائے جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *