Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسرائیل کی القدس اسپتال اور مسافربس پر بمباری؛ مجموعی شہادتیں 8 ہزار ہوگئیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسرائیل کی القدس اسپتال اور مسافربس پر بمباری؛ مجموعی شہادتیں 8 ہزار ہوگئیں

اسرائیل نے غزہ میں القدس اسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی دینے کے چند گھنٹوں بعد ہی اس کے آس پاس کے علاقے پر بمباری کرکے کئی عمارتوں کو کھنڈر بنادیا جب کہ ایک مسافر بس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی بمباری میں القدس اسپتال کا ایک حصہ گرگیا جب کہ آس پاس کی کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ گزشتہ 23 روز کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 5 ہوگئی جب کہ 20 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

حماس کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے جنوبی علاقے میں مسافر بس پر بمباری کی جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

تاہم حماس نے اسرائیلی حملے میں جان کی بازی ہارنے والے بس مسافروں کی تعداد نہیں بتائی۔ اس حملے کے جواب میں حماس کی القسام بریگیڈز نے بھی اسرائیل پر حملے کیے۔

حماس نے اسرائیل کے ایٹمی تنصیبات والے شہر پر راکٹس حملے کا بھی دعویٰ کیا۔ راکٹس ایٹمی تنصیبات کے قریب گرے۔ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب اسرائیلی نشریاتی ادارے نے حماس کے 20 عسکریت پسندوں کو سرنگوں سے نکل کر پیشقدمی کرنے کے دوران جوابی کارروائی میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل نے آج مغربی کنارے پر حملہ کیا جس میں 3 نوجوان شہید ہوگئے جب کہ اسرائیل اب غزہ پر فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ بری حملے بھی کر رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *