Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت سپریم کورٹ کے جج مقرر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت سپریم کورٹ کے جج مقرر

اسلام آباد: قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا.

وزارت قانون و انصاف نے جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ 29 ستمبر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عرفان سعادت کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

جسٹس عرفان سعادت کی سپریم کورٹ میں بطور جج تقررسے سپریم کورٹ میں کُل ججز کی تعداد 16 ہوگئی۔ رواں برس 7 جولائی کو جسٹس مسرت ہلالی نے سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کا حلف لیا تھا۔
سپریم کورٹ میں ایک جج کی آسامی خالی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک اور جج کی تعیناتی کیلئے جلد جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن اپنے 28ممبران سے ججز تعیناتی معاملے پر تجاوز بھی طلب کرچکا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *