Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈز بنانے والا 14 رکنی گروہ گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈز بنانے والا 14 رکنی گروہ گرفتار

ہنگو: پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران افغان باشندوں کو جعلی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او نثار احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی افغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے 14 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار گروہ میں ویلیج سیکریٹری نادرا اہلکار سمیت 14 افراد ملوث ہیں جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ افغانیوں کو شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار سمیت 8 ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کاررواٸی جاری ہے، یہ گینگ 9 لاکھ روپے کے عوض ایک افغانی کو شناختی کارڈ بنارہے تھے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ مذکورہ گینگ ایک بوڑھی عورت کو ورغلا کر اس کے زکوة کے نام پر شناختی کارڈ اور دستاویز لیتا تھا، ملزمان کے خلاف فارن آرڈی ننس کے تحت مقدمات درج کرلیے لیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *