Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ شدید برہم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ شدید برہم

کراچی: سندھ میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد نہ ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بینظیرآباد کے کمشنرز کو لیٹر جاری کر دیا گیا۔

جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ کو نافذ کرنے میں ناکام ہو رہی ہے اور مہنگائی سے متاثرہ صارفین سے زائد رقم وصول کی جا رہی ہے۔ پھل، سبزیوں اور گوشت سمیت تمام روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر ضابطہ لایا جائے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کرنے کے باوجود عمل نہ کرنے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے ہدایت کی کہ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرتے ہوئے خوردہ فروشوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائی۔ انہوں نے کمشنرز کو حکم دیا کہ سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کروانے کے لیے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی جائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *