Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئرایمبولینس سروس پانچ سال کے بعد بحال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئرایمبولینس سروس پانچ سال کے بعد بحال

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئرایمبولینس سروس 5 سال بعد بحال ہوگئی۔

میڈیکل ایمرجنسی کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کا فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد پہلی پرواز کے ذریعے 2 مریضوں کو کوئٹہ سے کراچی لایا گیا، دونوں مریضوں کے کانگو وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنی ایئرایمبولینس کے لیے تیکنیکی معاونت اسکائی ونگز ایوی ایشن سے حاصل کی ہے جس کے بعد ایدھی ایئرایمبولینس کئی سال کے بعد دوبارہ فعال ہوگئی ہے۔
ایدھی ائیر ایمبولینس کا طیارہ فلائٹ آپریشن کے لیے کال سائن اسکائی ونگز کا استعمال کرے گا۔

واضح رہے کہ 2019 سے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس سروس تیکنیکی وجوہات کی بنا پر غیر فعال تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *