Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
8 فروری کو صوبائی کے ساتھ وفاقی حکومت بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

8 فروری کو صوبائی کے ساتھ وفاقی حکومت بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری کو صوبائی کے ساتھ وفاقی حکومت بنانے کا دعویٰ کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار جیالا وزیراعظم ہو گا، کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، یہ پہلی بار ہوگا کہ وزیراعلیٰ، میئر کراچی اور وزیراعظم جیالا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، غربت اور بے روز گاری عروج پر ہے، ہم پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، پاکستان کے عوام اس وقت مشکل میں ہیں، نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کسی بھی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، پیپلز پارٹی ہی الیکشن جیتے گی، پیپلز پارٹی کا منشور ہی روٹی، کپڑا اور مکان ہے، لوگ دیکھیں گے ہم کس طرح پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *