Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ سندھ بیان بازی کے بجائے مہنگائی کم کرنے کیلیےعملی اقدامات کریں، جماعت اسلامی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ سندھ بیان بازی کے بجائے مہنگائی کم کرنے کیلیےعملی اقدامات کریں، جماعت اسلامی

کراچی: جماعت اسلامی سندھ نے زوردیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ محض بیان بازی کی بجائے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال،مہنگائی وذخیرہ اندوزی کے خاتمے اورقیمتوں پرکنٹرول کے لیے سنجیدہ وعملی اقدامات اٹھاکرعوام کو ریلیف دیں۔

صوبائی ترجمان مجاہدچنا نے کہاکہ کمرتوڑمہنگائی اورناجائزمنافع خوری نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پھل ، سزی ، گوشت سمیت روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، سندھ میں ڈاکوراج سے لے کرسبزی فروش تک حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول وڈالرکی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو اس کا فائدہ نہیں پہنچایا گیا اور نہ ہی سرکاری نرخ نامہ پر عمل کیا جارہا ہے، نگراں وزیراعظم کی جانب سے بھی پٹرول کمی کافائدہ پہنچانے اورقیمتوں کو کنٹرول کے لیے صوبائی حکومتوں کوہدایات جاری کی گئیں مگران کے اثرات عوام کو ریلیف کی صورت میں سامنے نہیں آسکے۔
اس لیے نگراں وزیراعلیٰ محض نوٹس لینے یا بیانات جاری کرنے کی بجائے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال، ناجائزمنافع خوری کوروکنے اورقیمتوں کوکنٹرول کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ مہنگائی کے مارے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *