Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا معاملہ اٹھاتے ہوئے 24 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پھر سے الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا۔

چارٹر آف ڈیمانڈ مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے ارسال کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ 11 اکتوبر کو الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف کے وفد کےدرمیان انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کے حوالے سے ملاقات کی گئی، تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر علی،ڈاکٹر بابر اعوان ،سینیٹر علی ظفر پر مشتمل وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ملاقات میں تحریک انصاف کے وفد کی جانب سے شفاف اور منصفانہ انتخاب کے انعقاد کیلئے باضابطہ طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا، گزشتہ ملاقات کے بعد ہونے والی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں یہ چارٹر آف ڈیمانڈ الیکشن کمیشن کی توجہ دلانے کیلئے ایک بار پھر پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں واضح کیا کہ آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں تحریک انصاف کو مسلسل لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم رکھا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے 90 روز کی مدت کے اندر انتخاب کے انعقاد کا شیڈول جاری کرے۔

عمران ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف اراکین کو غیر قانونی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں جیسے اقدامات کے ذریعے مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سابق وزیراعظم اور چیئرمین عمران خان اس وقت ایک بے بنیاد اور من گھڑت مقدمے میں پابند سلاسل ہیں، تحریک انصاف کے جھنڈوں سے لے کر پارٹی کا موقف میڈیا پر نشر کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔

انہوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں واضح کیا کہ یہ معاملہ نہ صرف تحریک انصاف بلکہ پاکستان کی جمہوریت کیلئے بھی انتہائی سنگین اور تشویش کا باعث ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *