Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تحریک انصاف کے ٹاؤن چیئرمین کا ساتھیوں کے ہمراہ بلدیہ عظمیٰ کی ٹیم پر تشدد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تحریک انصاف کے ٹاؤن چیئرمین کا ساتھیوں کے ہمراہ بلدیہ عظمیٰ کی ٹیم پر تشدد

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں غیرقانونی بچت بازار کو ختم کرانے کے لیے گئی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹیم پر تحریک انصاف کے ٹاؤن چیئرمین کا ساتھیوں کے ساتھ حملہ، اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ٹیم نے مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں غیرقانونی بچت بازار کو ختم کرانے کے لیےبلدیہ عظمیٰ کی ای اینڈ آئی پی کی ٹیم پہنچی تو تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شاہ فیصل کالونی کے ٹاؤن چیئرمین گوہر خٹک نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹیم پر حملہ کردیا۔ اور اہل کاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس کا مقدمہ عوامی تھانے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں درج کرادیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق غیرقانونی اتوار بازار ختم کرانے کے لیے جانے والی ٹیم میں شامل سٹی وارڈن اور اینٹی انکروچمنٹ آفیسرز وعملے کوچیئرمین شاہ فیصل ٹاون گوہر خٹک نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر سفید رنگ کی ویگو میں اغوا کرکے لے گئے۔
بعدازاں انہوں نے مغوی ٹیم کو بلال چورنگی کے قریب واقع پیٹرول پمپ پر خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے کر چھوڑ دیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور کے ایم سی کے عملے نے تمام صورتحال سے میئر کراچی مرتضی وہاب کو بھی آگاہ کردیا۔ واضح رہے کہ گوہر خٹک تحریک انصاف کے اہم رہنما ہیں جو بلدیاتی الیکشن میں شاہ فیصل کالونی سے منتخب ہوئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *