Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جنوبی افریقا کا غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جنوبی افریقا کا غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقا نے بین الااقوامی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نالیدی پاندور نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانیت سوز مظالم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ خواتین اور بچوں کو بھی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔

جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل بین الااقوامی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار میں آنے والی 4 میں سے 3 خلاف ورزیوں یعنی جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور قتل عام کا مرتکب ہوا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *