Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کوئٹہ؛ تندورمالکان کی ہڑتال تیسرے دن بھی جاری، شہریوں کو مشکلات کا سامنا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کوئٹہ؛ تندورمالکان کی ہڑتال تیسرے دن بھی جاری، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

کوئٹہ: تندور مالکان کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سےہڑتال کے باعث تندور بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

صوبوئی دارالحکومت میں تندور مالکان کی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبا ت کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی، 25 روپے میں 200 گرام کی روٹی نہیں بیچ سکتے۔

ایسوسی ایشن کے صدر نعیم خلجی کے مطابق تندور ایسوسی ایشن نے 200 گرام کی روٹی کی قیمت 35 روپے مقرر کی ہے ،ہمارے لیے 25 روپے میں اتنے وزن کی روٹی فروخت دینا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مطالبا ت کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

دوسری جانب تندور مالکان کی ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، بالخصوص دفتر، اسکول اور کام پر جانے والے شہریوں اور دیگر شہروں سے کوئٹہ میں محنت مزدوری کے لیے آئے ہوئے محنت کشوں کو زیادہ دشواری کا سامنا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *