Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت سے کہیں گے وہ اسموگ کے خلاف اقدامات کرے، وزیر ماحولیات پنجاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت سے کہیں گے وہ اسموگ کے خلاف اقدامات کرے، وزیر ماحولیات پنجاب

لاہور: نگراں وزیر ماحولیات بلال افضل نے کہا ہے کہ اسموگ کے خلاف مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا گیا ہے، بھارت میں فصلیں جلانے پر دھند یہاں آتی ہے ہم بھارت سے کہیں گے کہ وہ اسموگ کے خلاف اقدامات کرے۔

اسموگ کے تدارک کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہم 28 اور 29 جنوری کو لاہور میں مصنوعی بارش کے ذریعے اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کا پلان تشکیل دے رہے ہیں، 28 اور 29 نومبر کو امید کی جا رہی ہے کہ لاہور میں موسم ابر آلود ہو گا اور ان بادلوں پر جہاز کے ذریعے سالٹ کا چھڑکاؤ کیا جائے گا تو بارش کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کے ایکسپرٹس مصنوعی بارش کے حوالے سے پلان تشکیل دے دہے ہیں اور پلان تجویز کریں گے، گزشتہ دنوں جو بارش ہوئی اس سے اسموگ میں خاطر خواہ کمی آئی تھی۔

نگران وزیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ بھارت میں کسان جو فصلیں جلاتے ہیں اس سے ہمارے ہاں اسموگ کی صورتحال میں اضافہ ہو جاتا ہے، کسان وہاں فصلیں جلاتے ہیں اور ساری ہوا لاہور کی جانب آ جاتی ہے، ہم اپنی سائیڈ پر پر ساری چیزیں کنٹرول کر بھی لیتے ہیں تب بھی مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ساتھ جو بھارت کا علاقہ لگتا ہے وہ ہے ہی رائس بیلٹ، اس حوالے سے بھارت کو اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ہماری فضا ٹھیک ہوسکے ایسے اقدامات کیے جائیں کہ فصلوں کو جلانا نہ پڑے۔

نگران وزیر ماحولیات پنجاب نے کہا کہ اسموگ کے مسئلے کے حوالے سے ہم ڈپلومیٹک چینل استعمال کریں گے، ہم وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کریں گے کہ وہ بھی بھارت کو تحریری طور پر اس مسئلے کے حوالے سے آگاہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک قومی اور بین الاقوامی ایشو بن چکا ہے، ہماری فضا آلودہ ہے جس کے تدارک کے لیے لانگ ٹرم پالیسز بنانے کی ضرورت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *