Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جسمانی و ذہنی تشدد اور زندگی کو خطرہ ہے، پرویز الٰہی کا سپریم کورٹ سے رجوع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جسمانی و ذہنی تشدد اور زندگی کو خطرہ ہے، پرویز الٰہی کا سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے جسمانی ریمانڈ میں خطرات کے پیش نظر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کے سیشن جج اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے مقدمے سے ڈسچارج کیا، مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کیا،سیشن جج اور لاہور ہائیکورٹ نے اپیل میں جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ دیا۔

پرویز الٰہی نے درخواست میں کہا کہ جسمانی ریمانڈ دینا بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ جسمانی ریمانڈ کے سبب جسمانی و ذہنی تشدد اور زندگی کو خطرہ ہے۔عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *