Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خدیجہ شاہ کی نظر بندی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خدیجہ شاہ کی نظر بندی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور: نو مئی کے واقعات پر رہا ہوتے ہی دوبارہ نظربند کی گئی پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے شوہر نے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے نظر بندی ختم کرنے کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خدیجہ شاہ کو نو مئی کے واقعات پر قید اور رہائی پاتے ہی دوبارہ نظربند کردیا گیا، خدیجہ شاہ کی نظر بندی بدنیتی پر مبنی ہے اسے قانون کے منافی نظر بند کیا گیا۔

درخواست گزار نے وفاقی حکومت، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لے کر جانے سے روکنے کا حکم دے، عدالت نظر بندی کے نوٹی فکیشن کو غیر قانونی قرار دے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *