Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکی سفیر کی یوسف گیلانی سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف سیاست دانوں سے ملاقاتیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکی سفیر کی یوسف گیلانی سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف سیاست دانوں سے ملاقاتیں

ملتان: پاکستان میں تعینات امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملتان میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی اہمیت، پاکستان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ اے بلوم نے ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی میزبانی میں منعقدہ ایک اجتماع میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب کی مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے سفیر سے ملاقات کی۔

سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ، سینیٹر رانا محمود الحسن، ایاز خان نیازی، سابق ایم این اے مینا لغاری ، خالد خان خاکوانی، سابق ایم این اے نتاشا دولتانہ ، شہناز سلیم، سابق ایم پی اےاحمد مجتبیٰ گیلانی ، سابق ایم این اے عبدالقادر گیلانی اور سابق صوبائی وزیر پنجاب علی حیدر گیلانی نے وفد کا استقبال کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے الیکشن 2024 میں جنوبی پنجاب کے سیاسی منظر نامے سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *