Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کر رہا ہے؛ ایمنسٹی انٹرنیشنل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کر رہا ہے؛ ایمنسٹی انٹرنیشنل

غزہ: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کر رہا ہے جس کے شواہد کا جائزہ لیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیل کے حملوں اور جانی و مالی نقصان کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ اسرائیل نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ ہم نے جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں کے جائزے کے دوران 19 اور 20 اکتوبر کو ہونے والے دو حملوں کو دستاویزی شکل دی ہے جس میں اسرائیلی بمباری سے 20 بچوں اور 80 سالہ خاتون سمیت 46 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *