Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب ملازمت کیلیے جانے والا افغان شہری عین وقت پر گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب ملازمت کیلیے جانے والا افغان شہری عین وقت پر گرفتار

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے افغان مسافرکو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے امیگریشن کے جناح ٹرمینل پر تعینات عملے نے پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے افغان مسافرکو گرفتار کیا جس کی شناخت ظہیر احمد کے نام سے ہوئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ظہیر احمد نے جعلی سازی اوردھوکہ دہی سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا، شک کی بنیاد پرمسافر کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی، جس کے دوران اُس کے غیرملکی ہونے کا شبہ پایا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ملازمت کی غرض سےسعودی عرب جارہا تھا، ملزم کے زیر استعمال پاکستانی پاسپورٹ پرسعودی عرب کا ورک ویزا لگا ہوا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *