Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پروفیسر صالح عباس ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ مقرر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پروفیسر صالح عباس ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ مقرر

کراچی: حکومت سندھ نے گرہڈ 20 کے کامرس کے پروفیسر صالح عباس کو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ مقرر کردیا ہے، چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ تعینات کیے گئے پروفیسر صالح عباس اس سے قبل گورنمنٹ ایس ایم آرٹس اینڈ کامرس کالج کے پرنسپل تھے اب ان کی جگہ تقرری کے منتظر پروفیسر عبدالباری اندڑ کو ایس ایم آرٹس اینڈ کامرس کالج کا پرنسپل مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل کالجز کی اسامی گزشتہ دو ماہ سے خالی تھی کیونکہ نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شاداب کو ایک کالج کے دورے کے موقع پر معطل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ پروفیسر صالح عباس کو ایسے وقت میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ تعینات کیا گیا ہے جب کراچی سمیت پورے سندھ کے کالجوں کو اکیڈمک اور انتظامی بنیادوں پر شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔

یہ چیلنجز نگراں وزیر اعلی سندھ کے کالجوں کے اچانک دوروں کے بعد سے مزید آشکار ہوگئے ہیں اور معیارات کی بنیاد پر خود محکمہ کالج ایجوکیشن نے کالجوں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کردیا ہے، کراچی کے 88 کالج اس تقسیم کے سب سے غیر موثر کیٹگری میں شمار کیے گئے ہیں۔

دریں اثنا جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے پروفیسر نصرت ادریس کو یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا رکن نامزد کردیا ہے، ان کی نامزدگی الحاق شدہ کالجوں کے پرنسپل کی نشست پر کی گئی ہے، وہ جامعہ کراچی سے ڈین کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد الحاق شدہ ادارے آواز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں ریکٹر/پرنسپل تعینات ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *