Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اے این ایف کا حنیف عباسی کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اے این ایف کا حنیف عباسی کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں لاہور ہائی کورٹ سے بریت کو اے این ایف نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

اے این ایف کی دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس کی تیاری اور متعلقہ دستاویزات حاصل کرنے کیلئے مہلت دی جائے تاہم ہم فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرسکیں، اس پر رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے اے این ایف کو اپیل دائر کرنے کیلئے مزید 14 روز کی مہلت دے دی ہے، مہلت پوری ہونے پر اپیل دائر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کو 18 اکتوبر کو ایفی ڈرین کیس سے بری کردیا تھا، ٹرائل کورٹ نے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *