Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
190 ملین پاؤنڈزکیس؛ عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم نامہ جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

190 ملین پاؤنڈزکیس؛ عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم نامہ جاری

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کا حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے جاری 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گزشتہ 4 دن نیب کی تحویل میں رہ چکے ہیں۔

حکم نامہ کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ نیب کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے دوران نئے حقائق سامنے آئے جن کی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
تحریری حکم نامے میں نیب کے حوالے سے کہا گیا کہ تفتیش کے حتمی نتیجے پر پہنچنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید جسمانی ریمانڈ ضروری ہے، نیب کے مطابق مقدمے سے متعلق اصل دستاویزات مطلوب ہیں جو علی ظفر ایڈووکیٹ کی تحویل میں ہیں۔ ان دستاویزات سے متعلق جرح کے بعد تفتیش مکمل کرلی جائے گی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا ہے کہ نیب پہلے ہی کیس سے متعلق تمام دستاویزات تحویل میں لے چکا، نیب کے پاس مزید جسمانی ریمانڈ کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

عدالت دستاویزات سے متعلق جرح کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ کے بجائے 2 روز کی توسیع کرتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو 23نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *