Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
باجوڑ میں دو دھماکے، انصار الاسلام کے سابق امیر کے والد سمیت 2 جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

باجوڑ میں دو دھماکے، انصار الاسلام کے سابق امیر کے والد سمیت 2 جاں بحق

باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ خزانہ میں ہونے والے بم دھماکے میں انصار الاسلام کے سابق امیر مولانا عبد السلام کے والد ستار خان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق عبدالسلام کے والد ساتھی کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ اس دوران اُن کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی ایس پی ستار خان کے مطابق ستار خان کو کچھ عرصے قبل بھی گھات لگا کر قتل کرنے کیلیے اُن پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں ستار خان کے تین ساتھی نیاز، ابراہیم اور مندرو حاجی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے ہیڈ کوارٹرز خار کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *