Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف پروگرام پرمکمل عمل درآمد کیا جائے گا، نگراں وزیرخزانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف پروگرام پرمکمل عمل درآمد کیا جائے گا، نگراں وزیرخزانہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، رواں مالی سال شرح نمو 2.5 فیصد رہے گی، قرض کا بوجھ کم کرنے کیلیے کام کیا جا رہا ہے۔

پائیدار ترقی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ نگراں حکومت نے مشکلات کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ بروقت اسٹاف لیول معاہدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر قرضوں کا بوجھ بہت بڑھ گیا ہے، ٹیکس آمدنی کا تین چوتھائی حصہ قرض کے سود کی ادائیگی پر لگ جاتا ہے ، قرض کا بوجھ کم کرنے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

نگراں وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ حکومتی کمپنیوں کے نقصانات پانچ سو ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں،چین کے ساتھ 2.4 ارب ڈالر کا قرض موخر کروایا گیا ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کاکہنا تھا کہ ملک کے معاشی مسائل خود کفالت سے حل کیے جائیں گے، برآمدات کو بڑھایا جائے گا، منافع بخش حکومتی کمپنیوں کو اسٹاک مارکیٹ پر لسٹ کروایا جائے گا اور ان کی انتظؓام کاری نجی شعبے کے حوالے کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *