Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تحریک انصاف ہمیں 6 وزارتیں دینا چاہتی تھی مگر میں نے انکار کیا، آصف زرداری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تحریک انصاف ہمیں 6 وزارتیں دینا چاہتی تھی مگر میں نے انکار کیا، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف ہمیں چھ وزارتیں دینا چاہتی تھی مگر میں نے انکار کیا۔

ایک انٹرویو میں آصف علی زرداری نے انکشاف کیا کہ ہمیں پی ٹی آئی سے اتحاد کرنے کا کہا گیا، تحریک انصاف نے وزارتوں کی پیش کش بھی کی وہ ہمیں 6 وزارتیں دینا چاہتے تھے۔

آصف زرداری نے کہا کہ میں نے جواب میں انکار کیا اور پوچھا وزارتیں کیوں لوں؟۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان دنیا بھر میں اکیلا ہوگیا تھا، تحریک انصاف نے ملکی معیشت کا بُرا حال کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ’یقین ہے الیکشن 8 فروری کو ہوں گے‘۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *