Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فوجی فنڈز میں کرپشن؛ کویت کے سابق وزیراعظم اور وزیر دفاع کو سزا سنادی گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فوجی فنڈز میں کرپشن؛ کویت کے سابق وزیراعظم اور وزیر دفاع کو سزا سنادی گئی

کویت سٹی: کویت کی ایک اعلیٰ عدالت نے سابق وزیر دفاع اور داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو فوجی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں 7 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی عدالت نے انہی الزامات پر سابق وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح کو فنڈز واپس کرنے کا حکم بھی دیا۔

ان الزامات پر شیخ جابر نے 2019 میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور یوں ان کا 8 سالہ وزارت عظمیٰ کا دور ختم ہوگیا تھا۔ وزیر دفاع کو بھی مستعفی ہونا پڑا تھا۔
ان دونوں رہنماؤں پر سوا 78 کروڑ ڈالر (240 ملین دینار) کے فوجی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام تھا تاہم دونوں کو 2022 میں بری کردیا گیا تھا۔

بعد زاں استغاثہ کی درخواست کیس دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے صحت جرم سے انکار کیا تھا تاہم ٹھوس شواہد کی روشنی میں عدالت نے وزیر دفاع کو 7 سال قید کی سزا سنائی اور وزیراعظم کو غبن شدہ رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *