Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے دو روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں افغان شہری کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر کیے جانے والے خودکش حملے پر افغان سفارت خانے کے نمائندے کو طلب کر کے شدید احتجاجا کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کے نمائندے کو وزارت خارجہ طلب کیا اور 26 نومبر کو ضلع بنوں میں ایک افغان شہری کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی ذمہ داری حافظ گل بہادر گروپ نے کی۔ افغان نمائندے سے بنوں حملے کے مرتکب افراد/مہم سازوں کے خلاف مکمل تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے تمام دہشت گرد گروہوں اور ان کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری طور پر قابل تصدیق کارروائیاں کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکنے سمیت حافظ گل بہادر کو پکڑ کر پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *